3 جولائی 2014 - 13:05
بغداد: امام بارگاہ پر خود کش حملہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشتگردانہ حملے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگۓ ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس کے ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کۓ جانےکی شرط پر بتایا ہے کہ ایک مسلح دہشتگرد جس نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی بدھ کی رات کو مغربی بغداد کے محلہ الجہاد میں واقع ایک امامبارگاہ میں داخل ہوگیا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے نتیجے میں پانچ روزہ دار نمازی شہید اور تیرہ زخمی ہوگۓ۔ ادھر عراقی پارلیمنٹ میں ترکمانوں کے سابق نمائندے فوزی اکرم ترزی نے عراقی خبررساں ایجنسی سومریہ کے ساتھ گفتگو کے دوران پچیس ہزار آبادی پر مشتمل تکریت کے علاقے امرلی کے باشندوں کے بیس دنوں سے جاری محاصرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس محاصرے کے خاتمے اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لۓ فوری طور پر کارروائي کرے۔ترزی نے امرلی کے علاقے میں رہنے والے ترکمانوں کی مشکلات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ترکمانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ دہشتگرد گروہوں کے سامنے ہر گز سرتسلیم خم نہیں ہوں گے۔

.......

/169